شانگلہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، تین ہلاک

شانگلہ میں چینی منصوبوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شانگلہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، تین ہلاک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

شانگلہ کے کبل گرام علاقے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، ایلیٹ فورس اور ضلعی پولیس کے مشترکہ آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گرد چینی منصوبوں اور شاہراہِ ریشم کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ گروہ ماضی میں چینی باشندوں پر حملوں میں ملوث رہا ہے اور اہم قومی تنصیبات کے لیے خطرہ بنا ہوا تھا۔ کارروائی میں دہشت گرد نور اسلام عرف سلمان بھی ہلاک ہوا، جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

آپریشن کے دوران پولیس نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا جہاں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تین پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے جبکہ آپریشن کے بعد علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں