ٹی 20 ورلڈ کپ: نمیبیا کے میچ میں بارش پاکستان کے حق میں

کولمبو میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران بارش کے امکانات پاکستان کے حق میں جا سکتے ہیں، میچ منسوخ ہونے پر پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی 20 ورلڈ کپ: نمیبیا کے میچ میں بارش پاکستان کے حق میں

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان اہم میچ کے دوران بارش کا امکان ہے۔ یہ میچ سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان کے لیے نمیبیا کے خلاف کامیابی ضروری ہے کیونکہ 15 فروری کو بھارت کے خلاف 61 رنز کی شکست کے بعد یہ مقابلہ فیصلہ کن بن گیا ہے۔ موسمی پیشگوئی کے مطابق کولمبو میں 50 سے 60 فیصد بارش کا امکان ہے، جو میچ متاثر کر سکتی ہے۔

اگر میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا اور پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ میں جگہ بنا لے گا۔ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان تین میچز میں دو فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

البتہ نمیبیا کے ہاتھوں شکست کی صورت میں امریکا چار پوائنٹس اور بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اگلے مرحلے میں پہنچ سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں