سوئی ناردرن گیس کمپنی نے رمضان میں سحر و افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، مسائل کی صورت میں ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کریں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران گیس کا نیا شیڈول جاری کرتے ہوئے سحر و افطار کے اوقات میں بلا تعطل فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔
شیڈول کے مطابق، صبح 3 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی سپلائی جاری رہے گی، جس کے دوران صارفین کو فل پریشر پر گیس فراہم کی جائے گی۔
ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ کسی بھی کم پریشر کی صورت میں صارفین کمپنی کی ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کریں۔














