نیپال کی تاریخی کامیابی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست

نیپال نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی پہلی فتح حاصل کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیپال کی تاریخی کامیابی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیپال نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی پہلی تاریخی فتح حاصل کی۔

گروپ سی کے میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 170 رنز بنائے۔ مائیکل جونس 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیپال نے 171 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ دپندرا سنگھ 50 اور کوشل بھرتل 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ آصف شیخ نے 33 اور گلشن جھا نے 24 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

یہ نیپال کی 2014 کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی ہے۔ تاہم، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز پہلے ہی سپر 8 مرحلے میں پہنچ چکے ہیں، جبکہ نیپال اور اسکاٹ لینڈ کا ایونٹ میں سفر ختم ہو گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں