امریکی شہری حقوق کے رہنما جَیسّی جیکسن 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

امریکی شہری حقوق کے رہنما جَیسّی جیکسن 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ مارٹن لوتھر کے قریبی ساتھی اور نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والے رہنما تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی شہری حقوق کے رہنما جَیسّی جیکسن 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی شہری حقوق کے ممتاز رہنما جَیسّی جیکسن 84 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ اعصابی بیماری پالسی میں مبتلا تھے اور پارکنسنز کے مرض کی تشخیص بھی ہو چکی تھی۔

جَیسّی جیکسن نے 1960 کی دہائی میں مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قریبی ساتھی کے طور پر شہری حقوق کی تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ نسلی امتیاز، غربت اور معاشی عدم مساوات کے خلاف جدوجہد کرتے رہے۔

1984 اور 1988 میں جَیسّی جیکسن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی کے لیے مہم چلائی، جس سے سیاہ فام امیدواروں کے لیے نئی راہیں کھلیں۔ باراک اوباما نے ان کی جدوجہد کو اپنی کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔

جیکسن نے رینبو کولیشن کے تصور کو فروغ دیا، جس کا مقصد سیاہ فام، غریب اور محنت کش طبقات کو متحد کرنا تھا۔ ان کی تنظیم نے تعلیم اور معاشی انصاف کے لیے عملی اقدامات کیے، جن سے ہزاروں خاندانوں کو مالی امداد اور تعلیمی وظائف ملے۔

دیگر متعلقہ خبریں