وزیراعظم شہباز شریف نے ویانا میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور آئی اے ای اے کی شراکت داری کو سراہا گیا۔
ویانا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور آئی اے ای اے کی شراکت داری کو سراہا گیا۔ اس موقع پر انمول لاہور کو آئی اے ای اے تعاون مرکز کے طور پر نامزد کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آئی اے ای اے کے تکنیکی تعاون پروگرام سے مستفید ہو رہا ہے اور ماہرین کی فراہمی اور رکن ممالک کی تربیت کے ذریعے اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کی مہارت اور جوہری تحفظ میں تعاون کو سراہا، جبکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں دیگر ممالک کی مدد کے لئے موزوں ہے۔ مارچ میں فرانس میں ہونے والے نیوکلیئر انرجی سمٹ میں پاکستان کی فعال شرکت کا انتظار ہے۔














