دو کم سن بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے الزام میں ملزم والد کی سزا کالعدم قرار

ہائی کورٹ نے دو کم سن بیٹیوں کے قتل کے ملزم والد کو بری کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راولپنڈی: دو کم سن بیٹیوں کے قتل کے ملزم والد کو بریت

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہائی کورٹ نے دو کم سن بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے الزام میں ملزم والد کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے ملزم عثمان انور کو تمام سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کر دیا۔ اہلیہ عائشہ کو زخمی کرنے پر دی گئی 10 سال قید اور 30 لاکھ جرمانہ بھی کالعدم قرار پایا۔

ملزم پر 13 سالہ آنوش اور 5 سالہ لاریب کو گردن کاٹ کر قتل کرنے کا الزام تھا۔ مقدمہ جولائی 2024 میں تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا تھا۔

کیس کی سماعت جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے کی، جنہوں نے ٹیکنیکل گراؤنڈز پر ملزم کو بری کر دیا۔ ملزم کی سزا کے اعلان پر سی پی او کی جانب سے دو افسران کو سرٹیفیکیٹ اور انعامات دیے گئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں