جیکب آباد میں ٹک ٹاکر خاتون کے گینگ ریپ کا مقدمہ درج ہوا، ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری ہے۔
جیکب آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ایک ٹک ٹاکر خاتون کے مبینہ گینگ ریپ کا مقدمہ درج ہوا ہے، جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ تین مفرور ہیں۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 15 فروری کو ان کے شوہر کو ایک ملزم نے فون پر کہا کہ ان کی بیوی ٹک ٹاک بنانا چاہتی ہیں اور انہیں بھیجنے کا کہا۔ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ ملزم کے گھر پہنچیں جہاں ان کے شوہر کو باہر روک دیا گیا۔
اندر داخل ہونے پر خاتون نے چار مردوں کو موجود پایا، جنہوں نے انہیں پانی پلایا اور کہا کہ جکھرانی قبیلے کی کوئی لڑکی ٹک ٹاک نہیں بناتی، اس کے بعد انہیں دھمکی کے تحت بے لباس کر کے ویڈیو بنائی گئی۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بعد میں ان کا گینگ ریپ کیا اور تین گھنٹے بعد چھوڑ دیا۔ ان کے شوہر کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹک ٹاک بنانے کی سزا تھی اور مزید بنانے پر عریاں ویڈیوز شیئر کرنے کی دھمکی دی گئی۔
پولیس نے گینگ ریپ اور ویڈیو بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا گیا ہے۔















