پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو رسائی دینے کا مطالبہ کیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی قیادت نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈھائی سال سے جیل میں رکھا گیا ہے اور فروری 2025 سے کسی سیاسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آخری ملاقات 16 اکتوبر کو ہوئی تھی اور اس کے بعد مکمل پابندی عائد ہے۔ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو بھی رسائی نہیں دی جا رہی، جبکہ سرکاری رپورٹ میں بہتری کا ذکر کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے علاج سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی اور حکومت کی جانب سے کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کی اجازت دی جائے تاکہ شکوک و شبہات ختم ہوں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ملک میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے اور بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے کارکنان سے اختلافات ختم کرنے کی اپیل کی۔














