رمضان میں سندھ اور وفاقی دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

رمضان میں سندھ اور وفاقی دفاتر کے اوقات کار جاری، سندھ میں دفاتر 10-4 بجے اور وفاقی دفاتر 9-2 بجے کھلیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رمضان میں سندھ اور وفاقی دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان المبارک کے دوران سندھ اور وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ میں پیر سے جمعرات تک دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو صبح 10 سے 1 بجے تک ہوں گے۔

وفاقی سطح پر دفتری اوقات پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ اعلان رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ملازمین کو روزے کے دوران سہولت فراہم کی جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں