سلیم خان کی طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے ہسپتال میں داخل، سلمان خان سمیت خاندان کے افراد پہنچ گئے۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کو طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
سلمان خان سمیت خاندان کے دیگر افراد ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ سلیم خان کی طبیعت کی مکمل تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے، تاہم بھارتی میڈیا میں ان کی صحت کے بارے میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔
سلیم خان، جو بھارتی سینما کی تاریخ کے نمایاں اسکرین رائٹرز میں سے ایک ہیں، نے نومبر 2025 میں اپنی 90 ویں سالگرہ منائی۔ وہ سلیم جاوید کے نام سے مشہور جوڑی کا حصہ رہے، جنہوں نے ہندی سینما میں کئی اہم فلمیں تخلیق کیں۔














