بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی وجہ سے ایمبولینسوں میں لوگ مر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے کے پی حکومت پر الزام لگایا کہ ان کی سرپرستی میں لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور سڑکوں کی بندش سے ایمبولینسیں متاثر ہو رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عظمیٰ بخاری کا کے پی حکومت پر جانوں کے ضیاع کا الزام

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخواہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی سرپرستی میں لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ ان کے مطابق خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 5 روز سے مختلف سڑکیں بند ہیں جس کے باعث کئی ایمبولینسیں ٹریفک میں پھنس گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی وجہ سے ایمبولینسوں میں لوگ مر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کے لیے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ زیادہ اہم ہے اور مریم نواز کی حکومت کی کارکردگی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کی رٹ پشاور میں نہیں ہے اور دیگر علاقوں میں بھی حکومت کی ترجیحات عوام کے مسائل حل کرنے میں نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈے کی ناکامی کے بعد اب ‘آنکھ کارڈ’ کھیلا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو گھڑی اور اس کی سوئیاں بھی دکھ رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں