وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 40 لاکھ رمضان کارڈز مستحقین کو دینے کا اعلان کیا اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ 40 لاکھ رمضان کارڈز مستحق افراد کو فراہم کیے جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان نگہبان کارڈ مستحقین کی دہلیز پر پہنچائے جائیں گے اور ضرورت مند افراد کو راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں مہنگائی کے جن پر قابو پانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے رمضان کے لیے نیا ٹائم ٹیبل جاری کرنے کی بھی اطلاع دی۔ انہوں نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں قیمتوں کی نگرانی کی جائے اور ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ سہولت بازاروں سے ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔














