چین کی کمپنی نے کنگفو کے ماہر روبوٹ تیار کیے ہیں جو انسانوں کی طرح مشق کرتے ہیں۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کی ایک کمپنی نے انسان نما روبوٹ تیار کیے ہیں جو کنگفو مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں۔ ویڈیو میں یہ روبوٹ شاؤلین ٹیمپل میں کنگفو کی مشق کرتے نظر آئے، جس میں ان کی ہم آہنگی اور درستگی دیدنی تھی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے لیس ہیں اور توازن و رفتار میں انسانوں کے نزدیک ہیں۔ ان روبوٹس کو ایگی بوٹ کمپنی نے تیار کیا ہے اور ان کی ویڈیو فروری کے اولین عشرے میں سامنے آئی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ یہ چین کے روبوٹکس میدان میں ایک اور اہم پیشرفت ہے۔
مارچ 2025 میں شنگھائی کی ایک کمپنی نے سائیکل چلانے والے روبوٹ پیش کیے تھے اور مئی 2025 میں جمناسٹک مظاہرہ کرنے والے روبوٹس کی ویڈیو جاری کی تھی۔ ان نئی کنگفو روبوٹس کو لنگشی ایکس 2 کہا جاتا ہے اور یہ گو ٹو 1 اے آئی ماڈل سے لیس ہیں، جو انہیں مختلف ٹاسک کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔















