وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست کی جا رہی ہے اور بھارت دہشت گردی کے پیچھے ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر پروپیگنڈا اور بلیم گیم کھیلی گئی۔ اگر سیاسی انتقام لینا ہوتا تو جیل میں ہی سختیاں کرتے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بانی کے ذاتی معالجین نے بہترین علاج کی تصدیق کی ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں تھے اور معائنے کے لئے سرکاری و نجی ڈاکٹرز کا انتخاب کیا گیا۔ بانی کی آنکھ کے معاملے پر سیاست کی گئی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ احتجاج یا شرپسندی کی صورت میں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسلام آباد کے ریڈ زون میں شرپسندی کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور اس معاملے کو عالمی سطح پر سمجھانا ہوگا۔ خیبر پختونخوا کی پولیس لڑ رہی ہے لیکن سیاسی قیادت کو بھی آن بورڈ ہونا ضروری ہے۔














