وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
ویانا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ویانا میں اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
تقریب میں یونیڈو پروگرام برائے کنٹری پارٹنرشپ پاکستان، یواین او ڈی سی کنٹری پروگرام اور آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدے شامل ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی خطاب کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا عالمی کاربن اخراج میں حصہ ایک فیصد سے کم ہے، مگر سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ 2022 کے سیلاب کی تباہ کاریاں آج بھی تازہ ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ دنیا کے مسائل کا حل ممکن ہو سکے اور جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ سب کو پہنچے۔














