عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخواہ حکومت پر سڑکوں کی بندش اور انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید تنقید کی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخواہ حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی سڑکیں گزشتہ پانچ روز سے بند ہیں جس سے ایمبولینسز ٹریفک میں پھنس کر رہ گئی ہیں اور انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی نظر میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ لوگوں کی جانوں سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت ہر ضلع اور تحصیل میں سہولیات فراہم کر رہی ہے، جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت کے لئے جلسے اور دھرنے زیادہ اہم ہیں۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈے کی ناکامی کے بعد اب "آنکھ کارڈ” کھیلا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کی حالت بہتر ہے اور وہ گھڑی بھی دیکھ سکتے ہیں۔















