شاداب خان نے ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کا عزم ظاہر کیا ہے جبکہ پاکستان کو نمیبیا کے خلاف جیتنا ضروری ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل بھی کھیل کر جائے گا۔
شاداب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں سے پوچھا گیا کہ کیا سیمی فائنل تک ہی کھیلیں گے؟ جواب میں شاداب نے کہا کہ ہم فائنل بھی کھیل کر جائیں گے۔
پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ اب پاکستان کو اپنے آخری گروپ میچ میں 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف جیتنا ضروری ہے تاکہ سپر ایٹ مرحلے تک پہنچ سکے۔
اگر پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش کی نذر ہوجاتا ہے تو بھی پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائے گا۔















