کراچی: جیولر کی دکان سے چوری شدہ 606 تولہ سونا برآمد

کراچی پولیس نے 48 گھنٹے کے اندر اورنگی ٹاؤن میں جیولر کی دکان سے چوری شدہ 606 تولہ سونا برآمد کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی: جیولر کی دکان سے چوری شدہ 606 تولہ سونا برآمد

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں جیولر کی دکان سے چوری ہونے والا 606 تولہ سونا اور ہیرے 48 گھنٹے کے اندر برآمد کر لیے۔

اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں ایک نقب زنی کے دوران جیولری شاپ کی دیوار توڑ کر 606 تولہ سونا اور 25 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے چوری کر لیے گئے تھے۔ اس واقعے کی اطلاع اقبال ٹاؤن تھانے میں درج کی گئی تھی۔

جیولر ایوب خان نے پولیس کو بتایا کہ 12 فروری کی رات دکان کے کاریگروں نے دکان بند کی تھی، لیکن 14 فروری کی صبح جب دکان کھولی تو جیولری کے متعدد باکس خالی تھے، اور دکان کی عقبی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہی تفتیش شروع کر دی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے پولیس کی جلد کارروائی پر تعریف کی اور بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے سونا برآمد کر لیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ شہریوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور پولیس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں