عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں دھرنا پانچویں روز جاری

اسلام آباد میں عمران خان کی رہائی کے لیے پانچویں روز بھی دھرنا جاری ہے، پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما موجود ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں دھرنا پانچویں روز جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور علاج کے مطالبے پر پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا دھرنا اسلام آباد کے ریڈ زون میں پانچویں روز بھی جاری ہے۔

پارلیمنٹ کے احاطے میں جاری دھرنے کی قیادت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کر رہے ہیں۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، اسد قیصر اور سینیٹرز بھی موجود ہیں۔

خیبر پختونخوا ہاؤس کے مرکزی دروازے پر بھی دھرنا جاری ہے، جہاں قیدیوں کی مزید وینیں پہنچا دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی دھرنے میں شریک ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں