باجوڑ میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 حملہ آور ہلاک، 11 اہلکار شہید

باجوڑ میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 حملہ آور ہلاک جبکہ دھماکے میں 11 اہلکار شہید ہو گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
باجوڑ میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 حملہ آور ہلاک، 11 اہلکار شہید

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 12 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا، تاہم دہشتگردوں کے دھماکے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 16 فروری کو ضلع باجوڑ میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں 12 حملہ آور مارے گئے۔

حملہ آور چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنا چاہتے تھے، مگر ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ حملہ آوروں نے دھماکا خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی جس سے 11 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

دھماکے سے قریب رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا، جس میں ایک لڑکی شہید اور 7 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کے لیے فوری امدادی کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں