صدر زرداری کی عمران خان پردوبارہ کڑی تنقید، سیاست میں برداشت کی تلقین

صدر آصف علی زرداری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں برداشت کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر یہ ممکن نہیں تو کوئی دوسرا کام اختیار کرلیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر زرداری کی عمران خان پر تنقید، سیاست میں برداشت کی تلقین

وہاڑی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر آصف علی زرداری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں برداشت کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر یہ ممکن نہیں تو کوئی دوسرا کام اختیار کرلیں۔

وہاڑی میں خطاب کے دوران صدر مملکت نے کسانوں کی سہولت اور زرعی ترقی پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی زرعی شعبے کی بہتری میں مضمر ہے۔

انھوں نے کہا کہ ججز کی تنخواہوں میں تین گنا اضافہ کیا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

آصف زرداری نے کہا کہ حکمرانی میں لچک اور سیاسی بلوغت ضروری ہے، اور کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں مار کٹائی کی سیاست ہو رہی ہے۔

انھوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ملک چار سال رک گیا تھا اور اب عمران آوازیں اٹھا رہے ہیں، سیاست میں استقامت ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں