رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کردیا گیا

وزارت تخفیفِ غربت نے زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رواں سال زکوٰۃ کا نصاب مقرر، 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا۔ ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ نے بتایاہے کہ زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق، اگر یکم رمضان کو کسی سیونگ اکاؤنٹ میں موجود رقم 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے سے کم ہوگی تو اس پر زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔

زکوٰۃ کی مد میں کٹوتی کی گئی رقم اسٹیٹ بینک کے سینٹرل زکوٰۃ اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ یکم رمضان کو تمام مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں