بنگلادیش کے نومنتخب پارلیمنٹ ارکان نے ڈھاکہ میں حلف اٹھا لیا۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ نے آج حلف اٹھا لیا۔
12 فروری 2026 کو منعقد ہونے والے انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے 209 نشستیں جیت کر سب سے بڑی سیاسی جماعت کا مقام حاصل کیا، جبکہ جماعت اسلامی اور اس کے اتحادیوں نے 77 نشستیں حاصل کیں۔
بنگلادیش کے چیف الیکشن کمشنر نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں بنگلادیش کے متوقع وزیراعظم طارق رحمان اور جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان بھی شامل ہیں۔
پاکستانی وفد، جس کی قیادت وفاقی وزیر احسن اقبال کر رہے ہیں، بنگلادیش میں موجود ہے اور وہ متوقع وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔














