رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بدھ کو منعقد ہوگا۔ اسپارکو نے چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ رمضان المبارک کے آغاز کا فیصلہ 18 فروری کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں بھی ہوں گے۔
اسپارکو نے سائنسی شواہد کی بنیاد پر پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند بدھ کو نظر آسکتا ہے اور پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا قوی امکان ہے۔














