پاکستان اور بنگلہ دیش ون ڈے میچز 12، 14 اور 16 مارچ کو ڈھاکا میں کھیلیں گے جبکہ ٹیسٹ میچز مئی میں ہوں گے۔
ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بنگلہ دیش میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز 12، 14 اور 16 مارچ کو ڈھاکا میں کھیلی جائے گی جبکہ پی ایس ایل کے بعد دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز مئی میں ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مئی تک ڈھاکا میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک چٹوگرام میں شیڈول ہے۔
ٹیم کے بنگلہ دیش پہنچنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ میچز کھیلے جائیں گے جو کرکٹ شائقین کے لیے ایک دلچسپ موقع ہوگا۔















