لاہور میں نرسنگ طالبہ پر حملہ، ملزم گرفتار

لاہور میں 21 سالہ نرسنگ طالبہ پر حملہ کی کوشش کرنے والا ملزم آکاش گرفتار، مقدمہ درج۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں نرسنگ طالبہ پر حملہ، ملزم گرفتار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں نرسنگ کی طالبہ پر جنسی حملہ کی کوشش کرنے والا ملزم آکاش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گلبرگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزم کو گلبرگ 3 سے ٹریس کیا۔ متاثرہ طالبہ قذافی سٹیڈیم کے قریب نجی کلینک میں پارٹ ٹائم کام کرتی تھی۔

ملزم نے 21 سالہ لڑکی سے زبردستی زیادتی کی کوشش کی، جس کے دوران لڑکی کو زمین پر گھسیٹا گیا اور اس کے بازوؤں اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں۔

ملزم آکاش کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی شہربانو نقوی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں