شعیب اختر کے محسن نقوی بارے بیان نے تنازع کھڑا کردیا

شعیب اختر نے بھارتی چینل پر محسن نقوی کو نااہل کہہ کر تنازع کھڑا کردیا، بعد میں وضاحت کی کہ ان کا اشارہ عالمی کرکٹ انتظامیہ کی طرف تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شعیب اختر کے محسن نقوی پر بیان نے تنازع کھڑا کردیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی پر تنقید کرکے تنازع کھڑا کردیا ہے۔ ان کے بیان کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شعیب اختر نے بھارتی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو نااہل قرار دیا۔ ان کے الفاظ نے تنقید کا طوفان برپا کر دیا۔

بعد میں شعیب اختر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا۔ ان کا اشارہ عالمی کرکٹ کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب تھا، نہ کہ محسن نقوی پر۔

شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ٹیم میں تسلسل کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جدید کرکٹ کھیل رہا ہے جبکہ پاکستان پرانے طریقوں پر انحصار کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں