اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری پر چھاپہ

اسلام آباد کے سیکٹر جی 16 میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری پر چھاپہ، متعدد ملزمان گرفتار اور مریضوں کی ہسپتال منتقلی پر غور۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری پر چھاپہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیکٹر جی 16 کے ایک گھر میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

چھاپے کے دوران گھر کے تہہ خانے میں گردوں کی پیوندکاری کے کئی مریض موجود تھے، جن میں سے کچھ کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

حراست میں لیے گئے افراد میں ڈاکٹرز اور عملہ شامل ہے، جو مریضوں کی پیوندکاری میں ملوث تھے۔ ایک مریضہ نے بتایا کہ اس کے خراب گردے کو نکال کر نیا گردہ ڈالا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں