عمران خان سے نہ کوئی ڈیل ہے نا ڈھیل، محض قیاس آرائیاں ہیں۔ عطاتارڑ

عطا تارڑ نے لندن میں کہا، عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور ڈیل کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عطا تارڑ: عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں، ڈیل کی باتیں قیاس آرائیاں

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔ انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل، یہ سب محض قیاس آرائیاں ہیں۔ عطا تارڑ نے بتایا کہ عمران خان کی آنکھ کی تکلیف پر سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلائی گئی، تاہم صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنا ہماری ذمہ داری تھی جو پوری کی گئی۔ عمران خان کی صحت اب بہتر ہے اور مسئلہ حل ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے صحت کے مسائل کو طبی ماہرین نے بھی جانچا اور ان کی پارٹی کے رہنماؤں کو مکمل بریفنگ دی گئی۔ عطا تارڑ نے اپوزیشن پر واضح کیا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا۔ ان کے مطابق مطالبات میں ذاتی ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت شامل تھی، جو آئینی اور قانونی حق ہے۔ سہیل آفریدی نے سوال اٹھایا کہ حکومت ذاتی معالج کی اجازت نہ دے کر کیا چھپا رہی ہے؟

دیگر متعلقہ خبریں