عمران خان کی صحت سے متعلق حکومت نے کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا۔سہیل آفریدی

اسلام آباد میں پی ٹی آئی دھرنا جاری، سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کے مطالبات پورے نہیں ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی صحت کے مطالبات پر حکومت کی بے عملی پر دھرنا جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے، جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق حکومت نے کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے مطالبات میں بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملنے کی اجازت شامل تھی، جو ان کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت ذاتی معالج کی اجازت نہ دے کر کیا چھپا رہی ہے؟

سہیل آفریدی نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر عوام نے خود سے دھرنے دے رکھے ہیں۔ پی ٹی آئی یا اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ اور کے پی ہاؤس کے علاوہ کہیں دھرنے کی کال نہیں دی۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی میں فیصلوں کا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے پاس ہے اور ان کی کال پر ہم یہاں بیٹھے ہیں۔

علیمہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں اور ان کا پی ٹی آئی یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، علیمہ خان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر بھی پی ٹی آئی رہنما دھرنا جاری رکھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سب سے زیادہ کوششیں محسن نقوی نے کیں۔

دیگر متعلقہ خبریں