محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی کہ بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے۔علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہمیشہ کوشش کی اور انارکی کے خاتمے کی کوششیں کیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علی امین گنڈا پور: محسن نقوی کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی کہ بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے اور ملک میں انارکی کا خاتمہ ہو۔

علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی بھی محسن نقوی کی کوششوں سے بنی تھی تاکہ بانی کی رہائی ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، اور تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اس بات پر متفق تھے کہ انتقامی کارروائیاں نہیں ہونی چاہئیں اور بانی پی ٹی آئی کو رہائی ملنی چاہئے۔

سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک بانی کی صحت کے حوالے سے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے، ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں