چین کا برطانوی اور کینیڈین شہریوں کو ویزا فری انٹری کا اعلان

چین نے برطانیہ اور کینیڈا کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت فراہم کر دی، یہ اقدام برطانوی اور کینیڈین وزراء اعظم کے بیجنگ دورے کے بعد لیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کا برطانوی اور کینیڈین شہریوں کو ویزا فری انٹری کا اعلان

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے برطانیہ اور کینیڈا کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ سہولت منگل سے نافذ العمل ہوگی اور 31 دسمبر تک برقرار رہے گی۔ یہ اقدام برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنے کے حالیہ دورۂ بیجنگ کے بعد سامنے آیا ہے، جہاں دونوں رہنماؤں نے چینی صدر زی جنگ پنگ سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

چینی حکام کے مطابق برطانیہ اور کینیڈا کے عام پاسپورٹ رکھنے والے شہری کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات، تبادلہ پروگرام یا ٹرانزٹ کی غرض سے 30 دن تک بغیر ویزا چین میں قیام کر سکیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینا ہے۔

دوسری جانب چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ملاقات کی۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ جرمنی کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی سطح تک لے جانا چاہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چین یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب یورپ اپنی خارجہ پالیسی میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں