لاہور ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر شہزاد احمد سے 18 سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں، جن کا وزن دو کلو سے زیادہ ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے دبئی جانے والے ایک مسافر کے قبضے سے 18 سونے کی اینٹیں برآمد کرلیں۔
مسافر شہزاد احمد کے قبضے سے سونے کی اینٹیں تلاشی کے دوران ان کی جرابوں سے برآمد ہوئیں، جن کا وزن دو کلو سے زیادہ ہے۔
اے ایس ایف نے ملزم کو گرفتار کر کے سونا کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ہے، جنہوں نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔















