اسرائیل نے حماس کو 60 دن میں ہتھیار ڈالنے کی مہلت دی ہے، بصورت دیگر فوجی کارروائی ہوگی۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے قریبی معاون نے اعلان کیا ہے کہ حماس کو 60 دن کے اندر ہتھیار ڈالنے کی مہلت دی گئی ہے، بصورت دیگر اسرائیلی فوج کارروائی کرے گی۔
اسرائیلی کابینہ سیکریٹری یوسی فوکس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ مہلت امریکی انتظامیہ کی درخواست پر دی گئی ہے اور اس دوران حماس کو تمام اسلحہ اسرائیل کے حوالے کرنا ہوگا۔
یوسی فوکس نے مزید کہا کہ اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو غزہ میں شدید فوجی کارروائی کی جائے گی اور حماس کی تیار کردہ تمام سرنگیں، حتیٰ کہ سرحد کے اسرائیلی حصے میں موجود سرنگیں بھی تباہ کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جون میں متوقع اسرائیلی انتخابات سے قبل یہ کارروائی مکمل کی جائے گی۔ تاہم 60 دن کی مدت کا آغاز کب سے ہوا، اس بارے میں کوئی واضح بیان نہیں دیا گیا۔















