عمران خان کو جان لیوا بیماری لاحق ہو تو ان کا بیرون ملک علاج ممکن ہے۔ بیرسٹر دانیال چوہدری

بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا عمران خان کو جان لیوا بیماری کی صورت میں بیرون ملک علاج کی اجازت دی جا سکتی ہے، بصورت دیگر نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی جان لیوا بیماری کی صورت میں بیرون ملک علاج ممکن: دانیال چوہدری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جان لیوا بیماری لاحق ہو اور قانونی شواہد موجود ہوں تو ان کا بیرون ملک علاج ممکن ہے۔ بصورت دیگر انہیں باہر نہیں بھیجا جا سکتا۔

بیرسٹر دانیال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ عمران خان کی مبینہ ڈیل کے حوالے سے کوئی بات چیت صرف پارلیمانی قوتوں کے ذریعے ہو سکتی ہے۔ بیرون ملک علاج کی اجازت صرف قانونی شہادت کے تحت جان لیوا بیماری کے ثبوت پر دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے علاج کے لیے تمام ضروری سہولیات جیل میں موجود ہیں اور آئندہ بھی فراہم کی جائیں گی۔ حکومت عمران خان کے علاج کے حوالے سے سنجیدہ ہے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔

بیرسٹر دانیال چوہدری نے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ڈیل یا ڈھیل کے خواہشمند ابتدا سے ایسی کوششیں کرتے رہے ہیں۔ پارلیمانی راستہ ہی قابل قبول ہو گا اور بلیک میلنگ یا دباؤ کی سیاست کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں