بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ، میڈیکل رپورٹ جاری

بانی پی ٹی آئی کی جیل میں طبی جانچ کے بعد جاری میڈیکل رپورٹ میں بینائی کے مسائل کی تصدیق ہوئی، جس پر اپوزیشن رہنماؤں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بانی پی ٹی آئی کی جیل میں طبی جانچ، بینائی کے مسائل کی تصدیق

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پی ٹی آئی کا 15 فروری کو جیل میں طبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد میڈیکل رپورٹ جاری کی گئی۔ یہ معائنہ پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے کیا۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی بینائی عینک کے بغیر 6/24 پارشل ہے جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی 6/9 ہے۔ عینک کے استعمال کے بعد دائیں آنکھ کی بینائی 6/9 پارشل اور بائیں آنکھ کی بینائی 6/6 ہو گئی۔

میڈیکل رپورٹ کے اجرا کے ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی کے اپوزیشن رہنماؤں اور ذاتی معالجین کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں