ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم مینجمنٹ بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو بٹھانے پر غور کر رہی ہے، نمیبیا کے خلاف میچ اہم ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مایوس ہے۔ مینجمنٹ اگلے میچ میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو آرام دینے پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نمیبیا کے خلاف میچ میں ٹیم میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں اور سینئر کھلاڑیوں کی جگہ بینچ اسٹرنتھ کو موقع دینے کا سوچا جا رہا ہے۔
پاکستان 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف آخری گروپ میچ کھیلے گا، جو ڈو اینڈ ڈائی کی صورت اختیار کر چکا ہے، کیونکہ سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ اگر میچ بارش کی نذر ہو جائے، تب بھی پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائے گا۔
سابق کرکٹرز نے کہا کہ شاہین آفریدی، بابر اعظم اور شاداب خان کے وقت کا خاتمہ ہو چکا ہے اور اب نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سینئر پلیئرز جب بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں تو ان سے امید کے مطابق کارکردگی نہیں ہوتی۔















