کراچی کے اسپتالوں میں مسکیولواسکیلیٹل ٹیومرز کے کیسز میں اضافہ

کراچی کے اسپتالوں میں مسکیولواسکیلیٹل ٹیومرز کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔ بچوں میں ہڈیوں کے اور بالغوں میں گوشت و پٹھوں کے ٹیومرز عام ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی کے اسپتالوں میں مسکیولواسکیلیٹل ٹیومرز کے کیسز بڑھ گئے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے اسپتالوں میں مسکیولواسکیلیٹل ٹیومرز کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جناح اسپتال کے ماہر امراض ہڈی و جوڑ ڈاکٹر سجاد بگھیو نے بتایا کہ بچوں میں ہڈیوں کے ٹیومرز عام ہیں، جن میں درد ہوتا ہے لیکن بیرونی علامات نہیں ہوتی، جبکہ بالغ افراد میں گوشت اور پٹھوں کے ٹیومرز زیادہ ہوتے ہیں جن میں ابتدائی طور پر درد نہیں ہوتا مگر سوجن ظاہر ہوتی ہے۔

ڈاکٹر بگھیو نے مزید کہا کہ ہڈی، پٹھوں، چربی اور دیگر نرم ٹشوز کے کینسر کو اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے، جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر ہاتھ، پیر یا ٹانگ میں ایسی سوجن ہو جو مسلسل بڑھتی رہے یا درد کے بغیر ہو، تو یہ خطرے کی علامت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ رات کے وقت ہڈیوں میں درد یا معمولی چوٹ سے ہڈی ٹوٹنا بھی بیماری کی نشانی ہو سکتی ہے۔ ماہر آرتھوپیڈک یا آنکولوجی سرجن سے فوری رجوع کیا جائے اور دیسی علاج پر انحصار نہ کیا جائے۔

مزید برآں، ڈاکٹر بگھیو نے کہا کہ پاکستان میں ان کیسز کے ماہر ڈاکٹرز کی کمی ہے، مگر کسی بھی شک کی صورت میں مکمل تحقیق، ایکس رے، ایم آر آئی اور بائیوپسی کے بغیر علاج شروع نہ کیا جائے۔ شدید کیسز میں کیمو تھراپی اور ریڈیو تھراپی کے بعد سرجری کی جاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں