کراچی میں لیتھیم بیٹریز کی موجودگی پر شو روم سیل

سندھ ہائی کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے شو روم سیل کیے جانے پر سماعت، لیتھیم بیٹریز کی موجودگی پر اقدامات اٹھائے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں لیتھیم بیٹریز کی موجودگی پر شو روم سیل

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے ایک شو روم کو لیتھیم بیٹریز کی موجودگی پر سیل کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ وکیل کنٹونمنٹ بورڈ نے کہا کہ شو روم سانحہ گل پلازہ کے بعد ممکنہ حادثات کو روکنے کے لیے سیل کیا گیا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لیتھیم بیٹریز سولر پاور اور الیکٹریکل گاڑیوں میں استعمال ہوتی ہیں، کیا کنٹونمنٹ بورڈ تمام گھروں کو بھی سیل کرے گا؟ عدالت نے دریافت کیا کہ شو روم کے علاوہ کتنی دیگر دکانیں سیل کی گئی ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ دیگر جگہوں کے معاملات بھی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جگہ سیل کرنے کی منطق عجیب ہے، اگر بیٹریوں کا اتنا ہی خیال تھا تو انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرتے، کاروبار بند کرنا مناسب نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں