پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی میڈیکل سہولیات معطل

پی آئی اے نے ریٹائرڈ ملازمین کی میڈیکل سہولیات آج سے بند کر دی ہیں، جس سے وہ شدید پریشان ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی میڈیکل سہولیات معطل

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے میڈیکل سہولیات آج سے مکمل طور پر بند کر دی ہیں۔ ریٹائرڈ ملازمین اس فیصلے سے شدید پریشان ہیں کیونکہ ان کی میڈیکل سہولیات اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو منتقل کر دی گئی ہیں، لیکن متعدد ریٹائرڈ ملازمین کی بایومیٹرک مکمل نہیں ہو سکی ہے۔

بایومیٹرک کے بغیر، انشورنس کمپنی بھی میڈیکل سہولیات فراہم نہیں کرے گی، جس کے باعث پی آئی اے میڈیکل سینٹر کراچی میں آج بھی ریٹائرڈ ملازمین کا ہجوم دیکھا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے 15 فروری کے بعد میڈیکل سہولیات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں