وفاقی محتسب نے اسٹیٹ بینک پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا کیونکہ بینک نے بچے کی پیدائش پر پیٹرنٹی رخصت نہیں دی تھی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے بچے کی پیدائش پر چھٹی نہ دینے پر اسٹیٹ بینک کو 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ بینک افسر سید باسط علی کو 30 دن کی پیٹرنٹی رخصت نہ دینے پر یہ فیصلہ سنایا گیا۔
محتسب کے مطابق جرمانے کی رقم میں سے 4 لاکھ روپے شکایت گزار افسر کو ادا کیے جائیں گے اور انہیں مکمل تنخواہ کے ساتھ پیٹرنٹی رخصت دی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک کو میٹرنٹی اور پیٹرنٹی رخصت ایکٹ 2023 کے تحت پالیسی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
فوسپاہ کے مطابق پیٹرنٹی رخصت سے انکار صنفی بنیاد پر ہراسمنٹ کے مترادف ہے اور بچوں کی دیکھ بھال صرف خواتین کی ذمہ داری نہیں۔ بینک نے پالیسی کی عدم موجودگی کا عذر پیش کرتے ہوئے رخصت کی درخواست مسترد کی تھی۔














