ابو ظبی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور یو اے ای کے نائب حکمران کی ملاقات میں معیشت، سرمایہ کاری اور سلامتی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
ابو ظبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے یو اے ای کے نائب حکمران اور مشیر قومی سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان نے ابو ظبی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعاون خصوصاً معیشت، سرمایہ کاری اور سلامتی امور پر گفتگو کی گئی اور خطے کی صورتحال پر مسلسل رابطوں پر زور دیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امارات کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے گہرے تاریخی تعلقات کا مظہر ہے۔ انہوں نے پاکستان میں معاشی و سماجی ترقی کے فروغ میں اماراتی قیادت کے کردار کو سراہا۔













