محکمہ ایکسائز سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے لیے نیا نظام شروع کیا ہے، جس کے تحت نمبر پلیٹس قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ ہوں گی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے حوالے سے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس کے تحت گاڑی مالکان اب اپنے قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نمبر پلیٹ کے مالک ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹر وہیکل کا ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر مشتمل دو نئی نمبر سیریز بھی جاری کی گئی ہیں۔ اس اقدام کے تحت گاڑی مالکان اپنی پرانی نمبر پلیٹ کو نئے خریدی گئی گاڑی پر بھی استعمال کر سکیں گے۔














