خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سڑکوں کی بندش کو غیرقانونی ہے۔ وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون نے خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بندش کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے آئین کی پاسداری کی ہدایت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بندش غیرقانونی: وزیر قانون

شیخوپورہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سڑکوں کی بندش کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ انہوں نے شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماورائے آئین اقدام پر قانون حرکت میں آئے گا اور خیبرپختونخوا حکومت کو آئین و قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کی بینائی کا دوبارہ معائنہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہوا اور میڈیکل ٹیم نے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے دن سے ڈیل کے منتظر ہیں اور انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں