وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے آہنی بھائی چارے اور اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعادہ کرتے ہوئے چینی قوم کے لیے دعاؤں کا اظہار کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری قائم ہے۔ انہوں نے چینی قوم کی صحت، کامیابی اور مستقل ترقی کے لیے دعائیں کی ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی قیادت اور عوام کے لیے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کی اسٹریٹیجک شراکت داری کے حامل ہیں۔ نئے سال کے علامتی نشان گھوڑے کی توانائی، ہمت اور تیز رفتاری ہماری مشترکہ ترقی کی عکاس ہیں۔
وزیراعظم نے امن، ترقی اور علاقائی روابط کے فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نیا سال دوستی کو مزید بلندیوں تک لے جائے گا۔














