بنوں میں دھماکہ، دو جاں بحق اور بارہ زخمی

بنوں میں تھانہ میریان کے قریب دھماکہ، دو افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوگئے۔ نو سالہ بچہ جاں بحق ہونے والوں میں شامل، پولیس اور تھانے کو نقصان نہیں پہنچا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنوں میں دھماکہ، دو جاں بحق اور بارہ زخمی

بنوں: (رائیٹ ناؤ نیوز) بنوں میں تھانہ میریان کے قریب ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک نو سالہ بچہ بھی شامل ہے، جبکہ دھماکے کے باعث پولیس جوان اور تھانے کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ سینٹرل پولیس آفس کو ابتدائی رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں