مسجد الحرام کے مطاف میں سنگ مرمر کی ٹھنڈک کا راز

مسجد الحرام کے مطاف میں سنگ مرمر کی ٹھنڈک قدرتی مواد اور جدید انجینئرنگ کا نتیجہ ہے۔ یہ دھوپ کی گرمی کو منعکس کرتا ہے اور اس کا ہلکا رنگ حرارتی شعاعوں کو کم جذب کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مسجد الحرام کے مطاف میں سنگ مرمر کی ٹھنڈک کا راز

مکہ مکرمہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسجد الحرام کے مطاف میں سنگ مرمر دھوپ کے باوجود ٹھنڈا رہتا ہے، جس کی وجہ قدرتی مواد اور جدید انجینئرنگ ڈیزائن ہے۔

مطاف کا سنگ مرمر خصوصی معیار کا ہے جو سرد پہاڑی علاقوں سے لایا گیا ہے اور اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ کم حرارت جذب کرتا ہے۔

یہ سنگ مرمر دھوپ کی گرمی کو منعکس کرتا ہے اور اس کا ہلکا رنگ حرارتی شعاعوں کو کم جذب کرتا ہے، جس سے سطح کا درجہ حرارت معتدل رہتا ہے۔

انجینئرنگ ڈیزائن میں سنگ مرمر کی سلیبوں کی موٹائی اور ہوا کے خلا کا استعمال بھی ٹھنڈک برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں