واٹس ایپ نے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا جس سے صارفین فوری اسٹیٹس دیکھ سکیں گے۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ نے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین ٹاپ ایپ بار میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دیکھ سکیں گے، جو پروفائل آئیکون کے قریب نظر آئیں گے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین ان افراد کے اسٹیٹس دیکھ سکیں گے جن سے وہ سب سے زیادہ چیٹ کرتے ہیں، اور یہ اسٹیٹس چیٹ ٹیب میں سب سے اوپر نظر آئیں گے۔ اس طرح صارفین کو چیٹ ٹیب سے نکلے بغیر اسٹیٹس دیکھنے کی سہولت ملے گی۔
کمپنی مختلف طریقوں سے اسٹیٹس اپ ڈیٹس تک فوری رسائی فراہم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ ایپ کے ٹاپ بار کے ساتھ ساتھ، چیٹ بار میں نیچے اسکرول کرنے پر بھی کانٹیکٹس کے اسٹیٹس اپ ڈیٹس ایک قطار میں نظر آئیں گے۔
یہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے اور یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔















