شاہد آفریدی نے پاک بھارت میچ میں سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مایوسی ظاہر کی اور نوجوانوں کو موقع دینے کا مطالبہ کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شاہد آفریدی نے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے اور نوجوانوں کو موقع دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے ایک ٹرانسمیشن میں کہا کہ اگر ان کے پاس اختیار ہوتا تو بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو ڈراپ کر دیتے اور نئے کھلاڑیوں کو موقع دیتے۔ انہوں نے کہا کہ سینئرز کو اہم مواقع پر توقعات پوری نہ ہونے پر آرام دینا چاہیے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ضروری ہے۔
آفریدی نے بھارت کے ہاتھوں شکست پر سلمان آغا کی کپتانی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سلمان آغا نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکیڈمیوں میں کام نہیں ہو رہا اور ذمہ داری پوری نہ کرنے والوں سے امید نہیں رکھنی چاہیے۔















